جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

کپتان اور نمبر ون ہونا بہت مشکل ہے : ویرات کوہلی کا اعتراف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(آئی این پی ) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا کا نمبر ون بیٹسمین اور ٹیم کا کپتان ہونا بہت مشکل کام ہے اور انسان ہمیشہ توقعات کے بوجھ تلے دبا رہتا ہے ،کوہلی کا کہنا تھا کہ کیریئر کے10سال مکمل ہوجانے کے باوجود میں نے سخت محنت کا سلسلہ ترک نہیں کیا کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں، آج بھی میں ایک ایک رن کے حصول کیلئے سخت

کوشش اور محنت کرتا ہوں۔کیونکہ مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ میں اس وقت جس مقام پر ہوں یہ مجھے ویسے ہی نہیں مل گیا۔میں قومی ٹیم کا کپتان ہوں اور اپنے ملک کی کھیل میں اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرتے ہوئے مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ شائقین نے مجھ سے کیا توقعات وابستہ کررکھی ہیں اور مجھے انہیں کس طرح پورا کرنا ہے۔حالیہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست سنچری کی مدد سے ون کرکٹ میں تیز ترین 10ہزار رنز مکمل کرکے بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ریکار ڈ توڑنے والے کپتان نے کہا کہ میں اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس بات پر توجہ مرکوز کئے رہتا ہوں کہ ٹیم کی ضرورت کیا ہے۔ اس صورتحال میں ذاتی ریکارڈز یا سنگ میل کی کوئی اہمیت نہیں رہتی حالانکہ یہ بھی ساتھ ساتھ بنتے اور پایہ تکمیل کو پہنچتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں ٹیم کی مدد کرتے ہوئے کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔میری ذمہ داری رنز بنا ناہے اور میں یہ کام طویل عرصے تک جاری رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ رنز بناتا رہوں۔ویرات کوہلی نے کہا میں 10سال سے کھیل رہا ہوں اور مجھے خود بھی یقین نہیں تھا کہ میرا کیریئر اتنا طویل ہوگا، میری واحد خواہش ملک کیلئے کھیلنا تھا اور فخر ہے کہ اتنے عرصے سے ملک کیلئے کھیل رہا ہوں، اب ایک ہی خواہش ہے کہ مزید کامیابیوں کے ساتھ اپنے کھیل کے بقیہ سال بھی یادگار بنانے میں سرخرو رہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…