اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر آج لاہور پہنچیں گے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)عالمی چمپئن باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر (آج) اتوار لاہور پہنچیں گے ٗ داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر (آج) اتوار کو لاہور پہنچیں گے اور داتا دربار پر حاضری دیں گے، مزار پر چادر چڑھانے کے بعد آنے والے مقابلوں میں کامیابی کے لئے دعا مانگیں گے، سہ پہر کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھنے جائیں گے۔لاہور میں دو تین دن قیام کے بعد باکسر عامر خان31 اکتوبر سے 2

نومبر تک اسلام آباد میں موجود ہوں گے جہاں وہ اپنی اکیڈمی میں نوجوان باکسرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے۔ باکسر کے دورہ پاکستان کا مقصد پہلی عامر خان سپر باکسنگ لیگ کے انتظامات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب، اسپانسرز اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔یہ باکسنگ لیگ ستمبر اکتوبر میں شیڈول تھی تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کردیا گیا تھا ٗ اب اس لیگ کو 2019 کے آغاز میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں قیام کے دوران باکسر کی مارکیٹنگ کی مصروفیات بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…