جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلین اوپنر شارٹ تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کی نذر

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلین اوپنر ڈی آر سی شارٹ کو متنازع انداز میں رن آؤٹ قرار دئیے جانے پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے 148رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انگز کے تیسرے اوور کی آخری گیند پر ایرون فنچ نے باؤلر عماد وسیم کی جانب واپس شاٹ کھیلا۔

تاہم گیند عماد وسیم کی انگلیوں سے لگ کر وکٹ سے جا ٹکرائی جس پر قومی ٹیم نے رن آؤٹ کی اپیل کردی اور امپائر نے تھرڈ امپائر سے مدد مانگ لی۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ جس وقت گیند وکٹ سے ٹکرائی تو ڈی آر سی شارٹ کا بلا ناصرف کریز میں موجود تھا بلکہ ہوا میں بھی نہیں تھا اور زمین سے ٹکرا رہا تھا لہٰذا ناٹ آؤٹ کے فیصلے کی امید تھی تاہم میدان میں موجود تمام ہی لوگ خصوصاً آسٹریلین ٹیم کے کھلاڑی اس وقت حیران رہ گئے جب تھرڈ امپائر نے شارٹ کو آؤٹ قرار دیدیا۔امپائر کے فیصلے پر ڈی آر سی شارٹ نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ ان کا بلا زمین پر موجود تھا ٗ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے بھی احتجاج کیا تاہم ان کی یہ کوشش رائیگاں گئی اور شارٹ کو پویلین واپس لوٹنا پڑا۔اس فیصلے پر آسٹریلین ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر اور پویلین میں موجود دیگر سپورت اسٹاف نے بھی تعجب کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔ری پلے سے قطع نظر سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق تھرڈ امپائر نے موقف اختیار کیا کہ شارٹ کا بلا زمین کو چھوا ہی نہیں تھا جس کے سبب انہیں آؤٹ قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…