جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج کولمبو میں کھیلا جائیگا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018 |

کولمبو(این این آئی)سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) ہفتہ کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ6 سے 10 نومبر

تک گال میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کینڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائیگایاد رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ نے 3-1 سے جیت لی تھی ٗدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ٗ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔ تیسرے ون ڈے میں بھی بارش نے پیچھا نہ چھوڑا اور میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور اس میچ میں انگلش ٹیم 7 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد چوتھا ون ڈے بھی بارش سے متاثر ہوا اور مہمان ٹیم نے میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے ہرا کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ سری لنکن ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 219 رنز سے جیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…