جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کیلئے نام سامنے آگئے،وسیم اکرم کو کمیٹی چیئرمین مقرر کئے جانے کا امکان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے قائم کی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے ارکان کے نام سامنے آگئے، کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور محسن خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وسیم اکرم اور مصباح کے ساتھ سابق کرکٹرمحسن خان کو بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور وہ بطورکمیٹی رکن کل چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملاقات کریں گے۔کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا اس حوالے سے فیصلہ بھی کل ہونے کا امکان ہے۔ محسن خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں احسان مانی کی خصوصی درخواست پر لاہور آیا ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اعلی سطح کی کرکٹ کمیٹی کو ٹیم کے ہیڈ کوچ، دیگر کوچز کے علاوہ سلیکٹرز اور کئی بڑے فیصلوں کا اختیار حاصل ہوگا۔کرکٹ کمیٹی ملک بھر میں کرکٹ اور کرکٹرز کے معاملات کی نگران ہوگی اور تمام پالیسی فیصلے کرنے سے قبل اس بارے میں سفارشات چیئرمین کو دے گی۔ماضی میں کوچز اور سلیکشن کمیٹی کا تقرر چیئرمین کرتے تھے اور اس حوالے سے رسمی منظوری کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاتی تھی لیکن اب چیئرمین نے ساری ذمہ داری کرکٹ کمیٹی کو دے دی ہے۔کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات کو مکمل کرنے کیلئے پی سی بی کے کسی بھی شعبے سے خفیہ معلومات حاصل کرسکتی ہے جب کہ کمیٹی کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چیئرمین کی منظوری سے کچھ اراکین کا تقرر کرسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…