بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محمد عامر ڈراپ ہوسکتے ہیں تو پھر حسن علی بھی باہر بیٹھ سکتے ہیں ، محمد عامر اور حسن علی کے ساتھ اب کیا ہوگا؟شعیب اختر نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر محمد عامر ڈراپ ہوسکتے ہیں تو پھر حسن علی بھی باہر بیٹھ سکتے ہیں۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ گورنر ہاؤس کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ بڑا بولر بننا ہے یا نہیں،

عامر کو اپنی اسپیڈ بڑھانا پڑے گی اور پہلے والا جذبہ اور جوش واپس لانا ہوگا، ابھی ان کی عمر ہے اور ان کے پاس وقت بھی ہے، ٹیم سے ڈراپ ہونا ایک اچھا سیٹ بیک ہے اور انہیں اس چیز کو ایک اچھے موقع کے طورپر لینا چاہیے تاکہ وہ پہلے جیسے محمد عامر بن کر ٹیم یں میں کم بیک کریں۔حسن علی کے بارے میں راولپنڈی ایکسپریس کا موقف تھا کہ جس طرح محمد عامر کو ڈراپ کیاگیاہے اگر حسن علی بھی زیادہ عمدہ کارکردگی نہیں دکھائے گا تو اس کے باہرمیں بھی ایسا سوچاجاسکتا ہے، موجودہ کرکٹ میں ایک فاسٹ بولر سے کم پرفارمنس کی توقع نہیں ہوتی، اگر مین بولر وکٹیں نہیں لے گا اور ٹیم کو نہیں جتوائے گا تو پھر زرلٹ اچھا نہیں آتا اور سب پر پریشر پڑتا ہے، اچھی کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی اسپیڈ ایک جگہ برقرار رہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ اس میں اضافہ ہوتا رہے۔آسٹریلیا کے خلاف محمد عباس کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ محمد عباس ایک بڑا اسمارٹ فاسٹ بولر ہے، اس نے اس تاثر کو ختم کردیا کہ سلو پچز پر کم پیس کے ساتھ وکٹیں نہیں لی جاسکتیں، وہ 4 گیندیں بیٹسمین کو کھلاتا ہے اور ایک بال ایسی پھینکتا ہے جو بلے باز کیلیے کھیلنا بہت مشکل ہوتی ہے،اچھی کنڈیشنز میں وہ پاکستانی جیت میں زیادہ بہتر کردار اداکرسکتا ہے،اس کو مزید اوپر جانا چاہیے۔ میری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…