اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسراٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائیگا،پاکستانی فائنل الیون میں ایک بڑی تبدیلی،تفصیلات جاری

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا دوسرا میچ (آج)جمعہ کو انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے دونوں ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر پاکستان کے پاس لگاتار 10سیریز جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا موقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے آصف علی کی جگہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیتکر سیریز اپنے نام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین 3 ٹی توئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج)جمعہ کودبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی28اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا ۔ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف1-0سے فتح حاصل کی،جسکے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو 1-0کی برتر ی حاصل ہے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے تباہ کن باؤلنگ کے باعث آسٹریلیا کو66رنز سے شکست دی تھی ۔ دوسری جانبپاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے آصف علی کی جگہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستانی اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم ہی کریں گے۔ دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ابتک کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے18میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے پاکستان نے10اور آسٹریلیا نے7میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچوں میں بھی پاکستان کو برتری حاصل ہے۔

ابتک دونوں ٹیموں کے مابین دبئی میں6ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 3پاکستان اور2ہی آسٹریلیا نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر پاکستان کے پاس لگاتار 10سیریز جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا موقع ہے۔اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2016 کے بعد سے مسلسل 9ٹی ٹوینٹی سیریز جیت رکھی ہیں اور قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں کوئی ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں ہاری ہے۔اگر پاکستان اس سیریز میں کامیابی سمیٹ لے تو مسلسل 10ٹی ٹوینٹی سیریز جیت سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…