بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط کابھارتی کرکٹرویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا 

25  اکتوبر‬‮  2018

ابو ظہبی (این این آئی)پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔تفصیلات کیمطابق بابر اعظم نے 2016ء سے 2018ء کے دوران 21 میچز میں 57.57 کی اوسط سے رنز بنا کر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا بہترین اوسط سے رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا ٗبابر اعظم نے 806 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 6 شاندار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، 97 ٹی ٹونٹی میں ان کا بہترین سکور ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی

نے 62 میچز میں 48.88 کی اوسط سے 2102 رنز بنا رکھے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، بابر نے اس سے قبل رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچز میں 97 اور 51 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے اس سے قبل شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد حفیظ کو بھی مسلسل تین اننگز میں نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…