بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

25  اکتوبر‬‮  2018

ابو ظہبی (این این آئی)پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔تفصیلات کیمطابق بابر اعظم نے 2016ء سے 2018ء کے دوران 21 میچز میں 57.57 کی اوسط سے رنز بنا کر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا بہترین اوسط سے رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا ٗبابر اعظم نے806 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 6 شاندار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، 97 ٹی ٹونٹی میں

ان کا بہترین سکور ہے ۔ یاد رہے کہ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے 62 میچز میں 48.88 کی اوسط سے 2102 رنز بنا رکھے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، بابر نے اس سے قبل رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچز میں 97 اور 51 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…