بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قومی جونیئر خواتین سوئمنگ چمپئن شپ 30 اکتوبر سے شروع ہوگی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر خواتین سوئمنگ چمپئن شپ30 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے سوئمنگ پول میں شروع ہوگی۔اسلام آباد سوئمنگ ایسوسی ایشن (خواتین ونگ )کی جنرل سیکرٹری روبینہ صدیق نے بتایا۔

چمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں کی خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے ایونٹس منعقد ہونگے جن میں فری سٹائل، انفرادی میڈلے، بریسٹ سٹروک، بٹر افلائی، فری سٹائل ریلے، بیک سٹروک اورمیڈلے ریلے شامل ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 29 اکتوبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ 31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈ سوئمنگ پول کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید اختر نے بتایا کہ چمپئن شپ کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اورکھلاریوں کے لئے سوئمنگ پول میں تمام سہولیات فراہم موجود ہیں،پاکستان سپورٹس بورڈ سوئمنگ پول کے سب انجینئر لیاقت علی چوہدری نے بتایا کہ سوئمنگ پول کی تمام مشنری اور فلٹر سسٹم ٹھیک ہے اور سوئمنگ پول میں انٹرنیشنل سطح کی تمام سہولیات موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ سوئمنگ پول میں ساڑھے تین لاکھ گیلن پانی ہے جس کو روزانہ دو بارہ فلٹر کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…