اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کو شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، قومی ٹیم کی اونچی اُڑان ، اب کس نمبرپر آگئی؟تفصیلات جاری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آئی سی سی کی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں ٗ بولنگ میں شاداب خان بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں،

آل راؤنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹوئنٹی20 کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا راج ہے جبکہ بھارت کے کوکیش راہول تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے شاداب خان بھی دوسری پوزیشن پر ہیں ٗ محمد عامر کا 13 واں نمبر ہے۔آل رآنڈ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈومینی چوتھے نمبر پر ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…