ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، پاکستان 132 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر آگیا ،افغانستان کی ٹیم کس نمبر پرپہنچ گئی؟آئی سی سی نے رینکنگ جاری کردی

23  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( آن لائن ) آئی سی سی کی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں شاداب خان بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آل راؤنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹوئنٹی20 کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا راج ہے، جبکہ بھارت کے لوکیش راہول تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے شاداب خان بھی دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد عامر کا 13 واں نمبر ہے۔آل راؤنڈ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈومینی چوتھے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…