بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی : کپتان سرفراز احمد

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(آئی این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے زبردست پرفارمنس دی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔

محمد عباس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عباس نے آسٹریلیا کے خلاف بہت عمدہ بولنگ کی اور پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے مطابق بولنگ کرائی جس نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عباس کے ساتھ ہمیں ایک اور بولر تیار کرنا ہے اور میر حمزہ بھی اچھا بولر بن سکتا ہے۔ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فخر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی پیش کی اور دونوں اننگز میں ان کی نصف سنچریوں نے مخالف ٹیم پر اثر ڈالا۔سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ کوشش کی کہ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے اور جتنے لڑکے ٹیم میں شامل ہوئے سب نے اچھا پرفارم کیا اور خود بھی اچھی کارکردگی پیش کر کے اطمینان محسوس کر رہا ہوں۔ آسٹریلیا کے خلاف2پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جس میں فخر زمان اور بلال آصف شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…