373 رنز سے فتح: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف نیا ریکارڈ

20  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی )پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 538رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 164رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ

میں 373رنز کی بدترین شکست سے دوچار ہوئی۔373 رنز سے فتح پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے جہاں اس سے قبل بھی ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح آسٹریلیا ہی کے خلاف حاصل کی تھی۔پاکستان نے چار سال قبل اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو 356رنز سے شکست دی تھی لیکن آج 373 سے کامیابی کے ساتھ ہی نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔یہ آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کی رنز کے اعتبار سے چوتھی سب سے بڑی شکست ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بدترین شکست کا ریکارڈ بھی آسٹریلین ٹیم کے نام ہے جب 1928 میں ڈان بریڈ مین کی آسٹریلین ٹیم کو 675 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس سیریز میں شکست کے ساتھ ہی یہ آسٹریلیا کی ایشیا ء میں لگاتار چھٹی سیریز ہے جس میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور انہوں نے آخری بار 2011 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس دوران آسٹریلیا نے ایشیا ء میں 17 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 13 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…