ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن باؤلنگ کرنیوالے بالر محمد عباس کاوطن واپسی پر پرتپاک استقبال

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے بالر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے جن کا سیالکوٹ ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔محمد عباس کے اہل خانہ سمیت دوستوں اور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے ڈھو ل کی تھاپ پر اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں جس نے محنت کا پھل دیا اور مجھے اس کا قوی یقین تھا۔محمد عباس نے بتایا کہ میں نے

کاؤنٹی کرکٹ میں بھی بہت اچھا پرفارم کیا تھا اور اس میں آرام کا موقع بالکل نہیں ملتا، میں نے کاؤنٹی کرکٹ کو جاری رکھا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ ایک سوال پر کہ کیا آپ ماضی میں کرکٹ سے مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ گئے تھے؟کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم ہوجاتی تھی تو میں کھیلنے کے لیے عمان جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے علاقے سے پہلا کرکٹر ہوں، مجھے دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو بھی شوق پیدا ہوا ہے اور میں ان کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…