آسٹریلیا کیخلاف دھاک بٹھانے والاپاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کون ہے؟ بچپن سے کیا کام کرتارہا؟حیرت انگیز انکشافات

19  اکتوبر‬‮  2018

سیالکوٹ( آن لائن ) آسٹریلیا کیخلاف دھاک بٹھانے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس ایک غریب گھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمد عباس بچپن میں ویلڈنگ بھی کرتے رہے اور پھر گزر بسر کے لئے ضلع کچہری میں پراپرٹی رجسٹری کا کام بھی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ محمد عباس نے گھر کا خرچ چلانے کے لئے چمڑا فیکٹری میں بھی کام کیا۔ محمد عباس کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے ہمیشہ محنت پر یقین رکھا ۔ مزدوری بھی کرتا رہا اور کرکٹ بھی کھیلتا رہا۔ آج اللہ نے محنت کا پھل دیدیا ہے اور ہمارا بیٹا پاکستان کا نام روشن کر

رہا ہے۔ دریں اثناء محمد عباس کی صلاحیتوں کا اعتراف بین الاقوامی کرکٹر بھی کھل کر کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل دان نے کہا کہ مجھے ایسے لگا جیسے محمد عباس نے دس بار مجھے آؤٹ کر دیا ہو۔ آسٹریلیا کے کوچ ڈیوڈ سیکر نے کہا کہ ہم سپن باؤلنگ کی تیار کر کے آئے تھے لیکن محمد عباس نے ہمیں حیران کردیاا اور نپی تلی باؤلنگ سے وکٹیں لے اڑے۔ ڈیل اسٹیشن نے کہا کہ محمد عباس کی شکل میں دنیا کا بہترین باؤلر ابھرتا دیکھ رہا ہوں جبکہ بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ محمد عباس بہترین صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…