جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے بعد ان کے ساتھ کیا کرنا چاہتاہوں؟ویسٹ انڈین سٹارکرکٹر کرس گیل نے حیرت انگیز خواہش کا اظہار کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( آن لائن) کرکٹ کی دنیا میں ’یونیورسل باس‘ کا خطاب حاصل کرنے والے کرس گیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔افغان پریمیر لیگ میں قندھار نائٹس کیخلاف میچ میں 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ

وہ 1992ء4 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’میں کبھی پاکستان نہیں گیا لیکن موقع ملا تو خوشی سے جاؤں گا اور وزیراعظم عمران خان سے ملوں گا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ مجھے ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان کیساتھ مزے کرنے کا موقع مل جائے۔‘‘جب ان سے یہ پوچھا گیا پاکستان جانے کیلئے ان کی کوئی شرط ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’صرف ایک ہی شرط ہے کہ پاکستان نجی طیارہ بھیج دے اور میں اس میں بیٹھ کر پاکستان چلا جاؤں۔‘‘واضح رہے کہ کرس گیل اس وقت شارجہ میں افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں حال ہی میں کھیلے گئے ایک میچ میں انہوں نے 21 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم بلخ لیجنڈز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔  کرکٹ کی دنیا میں ’یونیورسل باس‘ کا خطاب حاصل کرنے والے کرس گیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔افغان پریمیر لیگ میں قندھار نائٹس کیخلاف میچ میں 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ وہ 1992ء4 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…