پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تباہی مچانے والے بولر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تباہی مچانے والے بولر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کردی۔قومی ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولنگ لائن کو تباہ کیا اور 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔محمد عباس کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس موقع پر محمد عباس نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ دن بہت خوشی کے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ گزشتہ روز بیٹی کی سالگرہ تھی اور اپنی

یہ کامیابی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔محمد عباس کے مطابق پچ جیسی بھی ہو، میرا کام لائن میں بولنگ کرنا ہے، کوچ اظہر محمود سے میٹنگ ہوئی اور مخالف ٹیم کے پوائنٹس دیکھے، اسی پر بولنگ کی کوشش کی اور کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میرے لیے بہت بڑی عزت کی بات ہے، ٹیسٹ کا پہلا تجربہ ہے، کوشش تھی کہ یہ کام انگلینڈ میں کروں مگر نہیں کرسکا لیکن جلد سے جلد کرنے کی کوشش کی۔میڈیم پیسر کا کہنا تھاکہ محنت کررہا ہوں جب بھی ون ڈے میں ٹیم کو ضرورت ہوئی اور مینجمنٹ نے بلایا تو حاضرہوں گا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…