جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے آسٹریلیا کو ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی،محمد عباس متحدہ عرب امارات میں کسی ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے گیندرباز بن گئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 0۔1 سے جیت لی ٗمحمد عباس کی شاندار بولنگ کے باعث آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی دوسری اننگز میں بھی محض 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور عثمان خواجہ کے دستیاب نہ ہونے کے باعث پاکستان نے میچ جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے میچ میں جہاں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی وہیں محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

عباس نے پہلی اننگز میں 33 رنز دے کر پانچ وکٹیں اور دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے گزشتہ 10 سال میں پہلی کسی میچ میں 10 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ پر 47 رنز تھا اور انہیں جیت کیلئے 491 رنز درکار تھے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اپنی بہترین کارکردگی کو چوتھے روز بھی جاری رکھا اور 36 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو 71 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلا دی۔مچل مارش کو بھی محمد عباس نے 77 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا جنہوں نے صرف 5 رنز بنائے تھے جس کے بعد 78 رنز پر ارون فنچ اور ٹم پین کی وکٹیں بھی اڑا دیں جو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے تاہم فنچ نے 31 رنز بنائے تھے۔مچل اسٹارک 27 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے جنہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جس کے بعد پیٹر سڈل بھی صرف 3 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے۔محمد عباس نے 43 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کو آؤٹ کرکے دوسری اننگز میں بھی اپنی 5 وکٹیں مکمل کرکے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ گرا دی۔یاسر شاہ نے 3 رنز بنانے والے ہولینڈ کو حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ کرایا اور آسٹریلیا کی دوسری اننگز 164 رنز پر تمام کردی۔آسٹریلیا کے ناتھن لایون نے آؤٹ ہوئے بغیر 6 رنز بنائے جبکہ پہلے میچ کے ہیرو عثمان خواجہ انجری کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے میدان میں نہیں آسکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3 آؤٹ کیے اور میرحمزہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح کینگروز کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…