بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میڈیم پیسر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آئی این پی ) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تباہی مچانے والے بولر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی میرے لیے بہت بڑی عزت کی بات ہے، ٹیسٹ کا پہلا تجربہ ہے، کوشش تھی کہ یہ کام انگلینڈ میں کروں مگر نہیں کرسکا۔

لیکن جلد سے جلد کرنے کی کوشش کی۔ جمعہ کو قومی ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس نے ابو ظبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولنگ لائن کو تباہ کیا اور 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔محمد عباس کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس موقع پر محمد عباس نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ دن بہت خوشی کے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ کل بیٹی کی سالگرہ تھی اور اپنی یہ کامیابی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچ جیسی بھی ہو، میرا کام لائن میں بولنگ کرنا ہے، کوچ اظہر محمود سے میٹنگ ہوئی اور مخالف ٹیم کے پوائنٹس دیکھے، اسی پر بولنگ کی کوشش کی اور کامیابی ملی۔انہوں نے کہا یہ کامیابی میرے لیے بہت بڑی عزت کی بات ہے، ٹیسٹ کا پہلا تجربہ ہے، کوشش تھی کہ یہ کام انگلینڈ میں کروں مگر نہیں کرسکا لیکن جلد سے جلد کرنے کی کوشش کی۔میڈیم پیسر نے کہا کہ محنت کر رہا ہوں جب بھی ون ڈے میں ٹیم کو ضرورت ہوئی اور مینجمنٹ نے بلایا تو حاضر ہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…