ابو ظہبی(آئی این پی ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست د یکر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1.0 سے جیت لی،پاکستان کی جانب سے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس کی شانداد بولنگ کی بدولت اس نے آسٹریلیا کو آوٹ کلاس کردیا،عباس نے پہلی اور دوسری اننگ میں 5،5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر اپنی 10 وکٹیں مکمل لیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی ایرون فنچ 31، شان مارش 5 اور کپتان ٹم پین بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 373 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر میچ اور سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پوزیشن پہلے دن سے ہی مستحکم نظر آئی اور محمد عباس کی شانداد بولنگ کی بدولت اس نے آسٹریلیا کو آوٹ کلاس کردیا۔عباس نے پہلی اور دوسری اننگ میں 5،5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر اپنی 10 وکٹیں مکمل لیں۔ چوتھے دن کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے ہیں۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے دیئے گئے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔کھیل کے چوتھے روز ایرون فنچ 24 اور ٹریوس ہیڈ نے 17 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے 36 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ اور ان کے بعد آنے والے مارش کو 5 رنز بنانے کے بعد پویلین بھیج دیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 28 رنز پر کھیل رہے مچل اسٹارک اور 3 رنز بنانے والے پیٹر سڈل کی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ عباس کے حصے میں آئی جب انہوں نے 43 رنز پر کھیل رہے سیٹ بیٹسمین لیبز چینج کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔اس کے بعد عباس نے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو 31 اور ٹم پین کو صفر کے اسکور پر پویلین کی راہ دکھا کر دوسری اننگ میں بھی اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا۔ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان نے فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی اور اس طرح ان کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔