اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کرکٹ میں کرپٹ ترین بکیز بھارتی ہیں : آئی سی سی عہدیدار

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے عہدیدار الیکس مارشل نے خطرناک حقیقت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث اکثر بکیز بھارتی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس وقت سری لنکن کرکٹ کی جڑوں میں پیوست کرپشن کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔سری لنکا کے عظیم کرکٹر سنتھ جے سوریا

رواں ہفتے کے آغاز میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف کے الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے مشہور کھلاڑی بن گئے تھے۔سنتھ جے سوریا پر فکسنگ کے الزامات نہیں ہیں تاہم انہیں حکام کے ساتھ تفتیش میں معاونت نہ کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے حال میں مختصر طرز کی کرکٹ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرپشن میں ملوث متحرک افراد کے حوالے سے معلومات جاری کی تھیں۔آئی سی سی کے جنرل منیجر اے سی یو مارشل نے بکیز کے مقامی ہونے کے حوالے سے ایک سوال پر بتایاکہ سری لنکا میں مقامی اور بھارتی دونوں کرپٹ افراد موجود ہیں، دنیا کے دیگر اکثر علاقوں میں بکیز کی اکثریت بھارتیوں کی ہے۔مارشل کے انکشافات پاکستانی لیگ اسپنر دنیش کنیریا کی جانب سے بھارتی بک میکر انو بھٹ سے میچ فکس کرنے کے اعتراف کے بعد حیران کن نہیں ٗ یہاں تک کہ جب 2000 میں پہلی مرتبہ میچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا تو کھلاڑیوں کے ارد گرد گھومنے والے کرپٹ بکیز کا تعلق بھی بھارت سے بتایا گیا تھا۔مارشل کے مطابق انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو بریفنگ کے دوران ہم نے کرکٹ میں متحرک کرپٹ افراد کے نام اور تصاویر دکھائیں جو سری لنکا میں اور دنیا میں کہیں اور دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو گھیرنے کی کوشش کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس وقت فعال کرپٹ افراد کے حوالے سے معلومات کھل کر دکھائی ہیں۔ ہم نے ان کی تصاویر دکھائیں اور ان کی تفصیلات کے ساتھ نام بھی بتادئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کھلاڑیوں کو معلومات دینے کیلئے یہ راستہ بہتر ہے، یہ عمل ٹیموں کی جانب سے نئی معلومات بہم پہنچانے کا باعث بن چکا ہے۔مارشل نے کہا کہ آئی سی سی اس وقت 12 سے 20 متحرک کرپٹ افراد کی نگرانی کررہی ہے ٗ6 افراد مشتبہ ہیں جن سے کھلاڑیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں 6 افراد بھی دکھائے ٗ 12 سے 20 کرپٹ افراد انتہائی سرگرم ہیں جن کی ہم نگرانی کررہے ہیں جن کی تصاویر دکھائی گئی ہیں وہ سب مرد ہیں تاہم چند خواتین بھی بھی اس پورے عمل میں ملوث ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…