جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے 400رنز پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی ٗ آسٹریلیا کو 538رنز کا ہدف ،آسٹریلوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان 47رنز بنالئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

ابو ظہبی (این این آئی) پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز پر ڈکلیئرڈ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 538 رنز کا مشکل ہدف دیدیا جس کے تعاقب میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنالیے۔آسٹریلوی اوپنر شان مارش 4 رنز بناکر میر حمزہ کی خوبصورت گیند پر کلین بولڈ ہوئے ٗ جب تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر ایرون فنچ 24 رنز اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز پر کریز پر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو حارث سہیل گزشتہ روز کے اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم 6 رنز بعد ہی سابق کپتان اظہر علی مضحکہ خیز طریقے سے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا تاہم اسد شفیق بھی 235 رنز کے مجموعے پر 44 رنز بنا کر لبوشین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی برتری کو 500 رنز تک پہنچا دیا۔دریں اثنا بابر اعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے اور مچل مارش کی گیند پر 99 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 13 ٹیسٹ میچ کھیلے چکے ہیں جس میں انہوں نے 6 نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم سنچری بنانے میں ناکام رہے ۔پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھی جس میں فخر زمان اور سرفراز احمد نے 94، 94 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستان کے محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے دوسرے دن 33 رنز دے کر 5 آسٹریلین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کی اننگز 145 رنز پر تمام کردی تھی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محمد حفیظ میچ میں دوسری مرتبہ پھر ناکام ہوگئے اور 6 رنز بنانے کے بعد 15 کے مجموعے پر اپنی وکٹ دے بیٹھے۔حفیظ کے بعد اظہر علی اور فخرزمان نے آسٹریلین کھلاڑیوں کے چیلنگ کو قبول کیا اور ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا جہاں فخر زمان 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے تھے اور انہیں 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…