پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا میں نئی افسوسناک تاریخ رقم،اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے ٗرمیز راجا،مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اسے اظہر علی کی بے وقوفی قرار دیا ہے اور کہا کہ اس انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آؤٹ ہوتے دیکھے ہیں تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا ٗاسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔رمیز راجا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ عقل استعمال نہ کرنے کا مسئلہ ہے ٗ

اس معاملے میں خود کو صدر سمجھتا ہوں کیوں کہ میں خود بھی ایسا کر چکا ہوں۔انہوں نے معروف انگریزی فلم ڈمب اینڈ ڈمبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسی فلم بنائیں گے تو اظہر علی اور آسڑیلیا کے مارنس لبو شین کو ضرور رکھیں گے۔اظہرعلی مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔میڈیار پورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہوئے اور ان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی ۔64 رنز بنانے والے اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا اور بول تیزی سے باؤنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کیلئے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔امپائر نے نہ باؤنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باؤنڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا جشن منانے لگے۔اسی اثنا میں فیلڈر نے باؤنڈری سے بول اٹھا کر امپائر کے گلپس میں تمھائی اور وکٹ کیپر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اظہر علی کو رن آؤٹ کیا لیکن پھر بھی بیٹسمین کو رن آؤٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے۔66 ٹیسٹ اور 55 ایک روزہ میچز کھیلنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان تھوڑی دیر کیلئے اس بات سے لاعلم رہے کہ جب تک گیند باؤنڈری لائن سے نہ ٹکرائے اس وقت تک چوکا نہیں ہوتا ٗیہی نہیں اسد شفیق بھی ان کی رہنمائی کرنے سے قاصر دکھائی دئیے۔ اظہر علی کے مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ ہونے پر کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کئے ٗ فلوز نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…