اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہاہے کہ دانش کنیریا کو 6 سال پہلے مشورہ دیا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کرلے لیکن دانش نے ایک نہیں مانی تھی ۔ دانش کنیریا کی جانب سے 2012 میں انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو درست تسلیم کر نے پر اپنے رد عمل میں تفضل رضوی نے کہا کہ ٹھوس شواہد کی موجودگی میں
دانش کنیریا سے کہا تھا کہ کیس لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ اپنی غلطی تسلیم کر لیں لیکن دانش کنیریا نے ان کی ایک نہیں مانی ۔تفضل رضوی نے کہا کہ اگر دانش پہلے ہی غلطی مان لیتے تو انہیں فائدہ ہو سکتا تھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر نے کہاکہ اب دانش کنریا نے غلطی تسلیم کر لی ہے تو وہ قوم اور پی سی بی سے معافی مانگیں، کیس لڑنے کیلئے پی سی بی کا بہت خرچہ ہوا ہے ۔