اظہر کو آؤٹ قرار کیوں نہیں دیا؟ آسٹریلین کپتان الجھن کا شکار

18  اکتوبر‬‮  2018

سڈنی (این این آئی)آسٹریلین کپتان ٹم پین نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان بلے باز اظہر علی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار نہ دئیے جانے پر امپائرز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز مشکلات سے دوچار آسٹریلین ٹیم کو دن کے آخری لمحات میں اس وقت مزید الجھن کا شکار ہو گئی۔

جب فیلڈ امپائر ایس روی نے پاکستانی بلے باز اظہر علی کی اپیل مسترد کردی۔آسٹریلیا نے مشاورت کے بعد امپائر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ڈی آر ایس لینے کا فیصلہ کیا اور بظاہر ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوتا نظر آ رہا تھا کیونکہ گیند لائن میں پچ ہونے کے بعد وکٹوں کے عین بیچ میں لگ رہی تھی تاہم اس وقت سب کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اظہر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔امپائرز نے اس موقع پر وضاحت دی کہ اظہر علی نے کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیلا تھا اور جب جان ہولینڈ کی کرائی گئی گیند ان کے پیڈ پر لگی تو وہ اسٹمپس سے تین میٹر آگے تھے لہٰذا قانون کے تحت انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ آسٹریلیا کو موجودہ سیریز میں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کے خلاف بھی تھرڈ امپائر نے اسی طرح کے معاملے میں آسٹریلین ٹیم کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ان دونوں فیصلوں میں فیلڈ امپائر آؤٹ دیتے، تو تھرڈ امپائر ان کے فیصلے کو برقرار رکھتا۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلین کرکٹر ایرون فنچ نے تصدیق کی کہ مذکورہ معاملے پر کپتان ٹم پین نے امپائرز سے قانون پر وضاحت طلب کی تھی۔فنچ نے کہا کہ ٹم پین نے امپائرز سے پوچھا تھا کہ اگر گیند وکٹوں کے عین بیچ میں لگ رہی ہو تو کیا قانون میں معمولی ردوبدل کی جا سکتی ہے۔

فنچ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلین ٹیم کو گزشتہ ٹیسٹ میچ تک تین میٹر والے قانون کا پتہ ہی نہیں تھا اور ہمارے لیے یہ انتہائی تعجب کی بات تھی کہ تمام ضابطے پورے ہونے کے باوجود ایک کھلاڑی کو آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔فنچ نے کہا کہ ہم اس قانون پر تھوڑی الجھن کا شکار تھے، ہمیں قانون کے بارے میں بتایا گیا لیکن ہمیں امید تھی کہ گیند لائن میں پچ ہونے، پیڈ پر ٹکرانے اور اسٹمپس کے عین بیچ میں پچ ہونے کی وجہ سے شاید فیصلے میں ردوبدل کی کچھ گنجائش موجود ہو تاہم اس فیصلے سے میچ کے نتیجے پر کچھ خاص اثر پڑنے کا امکان نہیں کیونکہ پاکستان کو میچ میں مجموعی طور پر 281رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی میچ پر گرفت بہت مضبوط ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…