اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی چیئرمین کا اپنے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی موجودگی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا فیصلہ واپس

لے لیا گیا ہے۔بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے 12 اکتوبر کو بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ایم ڈی کی تقرری کیلئے بی او جی اراکین سے رسمی منظوری مانگی گئی ہے۔پی سی بی اگر اس نئی تقرری کا فیصلہ کرلیتی ہے تو یہ تقرری بورڈ کے آئین کے منافی ہوگی کیوں کہ بورڈ کے موجودہ آئین میں بورڈ آف گورنرز کے پاس چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور الیکشن کمیشن کی تقرری کا اختیار ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ایم ڈی کیلئے عارف عباسی، سلیم الطاف، زاہد نورانی کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق احسان مانی کو بورڈ آف گورنرز سے منظوری ملنے کے بعد ایم ڈی کے نام کا اعلان کردیا جائیگا تاہم اس سلسلے میں بورڈ کو آئین میں بھی ترمیم کرنا پڑے گی۔ترمیم کے بغیر اس تقرری کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ایم ڈی کو چیئرمین کے زیادہ تر اختیارات منتقل کردیئے جائیں گے جبکہ چیئرمین کا عہدہ صرف پالیسی بنانے والے کا ہوگا اور اس پالیسی پر عمل درآمد ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفیسر کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…