اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ویمن سیونز رگبی ٹیم کی ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی کے لیے تیاریاں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) قومی ویمن سیونز رگبی ٹیم نے ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی 2018 میں شرکت کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔پاکستان ویمن سیونز رگبی ٹیم ایشین سیونز ویمن رگبی ٹرافی 2018 میں شرکت کے لئے 18 اکتوبر کو برونائی روانہ ہوگی۔ پاکستان رگبی یونین کی طرف سے جوریہ کو ٹیم کا کپتان اور آمنہ سراج کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔غیر ملکی کوچ سے پہلے پاکستان رگبی کے کوچ عمر اسلام بٹ ٹیم کو تیاری کروارہے تھے تاہم گزشتہ روز قومی ٹیم لاہور

ائرپورٹ کے قریب عسکری 10 میں نئی ویمن کوچ سوزن ڈاسن نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کرائی۔ سوزن ڈاسن کا تعلق آک لینڈ کے پریمیئر رگبی کلب آکلینڈ پریمیئر کلب سے ہے۔پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ کے مطابق پاکستانی ویمن رگبی ٹیم 20 اور 21 اکتوبر کو برونائی میں ایشین رگبی ویمن سیونز ٹرافی میں شرکت کرے گی، ٹورنامنٹ میں پاکستان رگبی ٹیم کے علاوہ برونائی، گوام، بھارت، انڈونیشیا، لاس، ملائیشیا، نیپال، فلپائن اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…