اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ابو ظہبی ٗ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستا نی ٹیم 282رنز پر آؤٹ ٗ آسٹریلیا نے دوکٹوں کے نقصان پر 20رنز بنا لئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)ابوظہبی میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز بنالئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اس وقت مہنگا ثابت ہوا جب پہلے ہی سیشن میں پاکستان کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔تاہم دوسرے سیشن میں

فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد کی محتاط بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم مشکل صورتحال سے کچھ حد تک نکلنے میں کامیاب ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں صرف پانچ رنز بنے۔آسٹریلیا کو پہلی کامیابی مچل سٹارک نے دلوائی۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو صرف چار رنز بنا کر کیچ ہوئے۔دوسرے اینڈ سے سپنر نیتھن لائن پاکستانی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹے اور انھوں نے پانچ اووروں میں چار رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ان کی پہلی وکٹ اظہر علی تھے جو 15 رنز بنانے کے بعد خود لائن کے ہاتھ میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ اس اوور کی اگلی ہی گیند پر صفر پر حارث سہیل شارٹ لیگ پر کیچ ہو گئے۔لائن نے اگلے اوور میں اسد شفیق کو بھی صفر کے سکور پر کیچ کروا دیا ٗان کی جگہ آنے والے بابر اعظم نے بھی کریز پر زیادہ دیر ٹھہرنے کی زحمت نہ کی اور وہ بھی کوئی سکور کیے بغیر باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔سرفراز احمد اور فخر زمان دونوں صرف چھ، چھ رنز کی کمی سے اپنی سنچریاں مکمل نہ کر سکے اور 94، 94 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فخر زمان چائے کے وقفے سے قبل لبوشین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس سے پہلے نیتھن لائن نے پہلے ہی سیشن میں چار وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو

ایک مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا تھا۔ ایک موقع پر پاکستان کی صرف 57 کے سکور پر پانچ وکٹیں گر چکی تھیں تاہم پھر فخر زمان اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 147 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔چائے کے وقفے کے بعد آسٹریلین بولرز بھرپور انداز میں میچ میں واپس آئے اور پاکستان کی اننگز کو 282 رنز پر سمیٹ دیا۔بلال آصف 12، یاسر شاہ 28 اور محمد عباس دس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے چار، لبوشین نے تین، مچل سٹارک نے دو اور مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔بعد ازاں آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے اننگز شروع کی تو محمد عباس نے ابتدا میں ہی پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی جب انھوں نے عثمان خواجہ کو تین کے انفرادی سکور پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عباس کی یہ 50ویں وکٹ تھی۔دن کے آخری اوور میں محمد عباس نے نائٹ واچ مین پیٹر سڈل کو بھی

ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، انھوں نے چار رنز بنائے۔ امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر تھرڈ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا۔اس طرح آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں وکٹوں کے نقصان پر 20رنز بنا لئے ۔یاد رہے کہ اس میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بلے باز امام الحق کی جگہ فخر زمان اور وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ٗیہ ان دونوں بلے بازوں کے کریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…