ابوظہبی(این این آئی)فخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چوتھے پاکستانی بن گئے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر فخر زمان ٹیسٹ اننگز میں سنچری سے قبل 94 رنز پر آوٹ ہوئے تو وہ پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بن گئے
جو ‘‘نروس نائنٹیز ‘‘ کا ڈیبیو پر شکار ہوئے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے سے قبل پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان سنچری سے محض 6 رنز کی دوری پر تھے کہ ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ڈیبیو میچ میں نروس نائنٹیز میں آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے پاکستانی وکٹ کیپر اوپننگ بیٹسمین عبدالقادر تھے، جو آسڑیلیا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 95 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔تسلیم عارف مرحوم جنوری 1980ء میں بھارت کے خلاف اولین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 90 رنز پر آوٹ ہوئے۔فہرست میں تیسرے پاکستانی بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین عاصم کمال تھے جو اکتوبر 2003ء میں جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں پہلی اننگز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں فخر زمان اولین ٹیسٹ میں ‘‘ نروس نائینٹرز ‘‘ کا شکار ہونے والے 31ویں کھلاڑی ہیں، انگلینڈ کے اسٹنلے جیکسن دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جو ڈیبیو ٹیسٹ میں ‘‘ نروس نائنٹیز ‘‘ کا شکار ہوئے، وہ جولائی 1893ء میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسڑیلیا کے خلاف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔