جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ٹیسٹ کرکٹر بننے کی خوشی سب سے پہلے کسے فون کر کے مکمل کی؟ابوظہبی میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر امیر حمزہ نے کیرئیر کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018 |

ابو ظہبی(این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہاہے کہ سابق کپتان قومی ٹیم اور ٹیسٹ فاسٹ بولر وسیم اکرم آئیڈیل ہیں ۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ10ستمبر 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

میڑک کرنے کے بعد کراچی کے معروف پاکستان کرکٹ کلب سے وابستہ ہوئے، انڈر 17 اور 19کے بعد کراچی کے لئے دسمبر 2012ء میں محمد سمیع کی قیادت میں لاہور شالیمار کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔56 فرسٹ کلاس میچوں میں 17.74کی اوسط سے 278 وکٹوں کے مالک میر حمزہ نے کہا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں ٗخوش قسمتی ہے کہ وہ عظم فاسٹ بولر کیساتھ کیمپ میں اہم معلومات حاصل کر چکے ہیں جسے وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال کریں گے۔دبئی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میر حمزہ نے کہا کہ اللہ تعالی کو ابوظہبی میں ڈیبیو کروانا مقصود تھا اہم بات یہ ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے پانچوں دن باہر بیٹھ کر میں بہت سیکھا اور کوشش ہو گی کہ ٹیسٹ ڈیبیو پر آسڑیلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کر کے ٹیم کے کام آسکوں۔آسڑیلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے حوالے سے میر حمزہ نے کہا کہ اسٹارک دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں ٗان کی ٹیم کے خلاف بولنگ کرنا ایک اچھا احساس ہو گا۔بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننے کی خوشی سب سے پہلے والدہ کو فون پر بتا کر مکمل کی۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں ڈیبیو حوصلہ افزائی کی بات ہے ٗمیں نے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے، کوئٹہ گلیڈئیڑز میں بھی وہ میرے کپتان ہیں، یہ میرے لیے ایک مثبت بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…