مسقط(این این آئی)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (کل)18 اکتوبر سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگی ٗ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے روز پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دفاعی چمپئن بھارت اور میزبان اومان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان عمان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنے پانچ
سنگل گروپ میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 اکتوبرکو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، تیسرا میچ 22 اکتوبر سے میزبان اومان کے خلاف کھیلے گی، چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ۔