منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

محمد عامر کی مسلسل ناکامی ،محمد آصف عامر کیخلاف میدان میں آگئے،عامر کی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کیا، کیاجاتاہے؟ سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سنہ 2010میں اسپاٹ فکسنگ کی زد میں آنے والے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد آصف بھی محمد عامر کے خلاف لب کشائی کرگئے۔محمد عامر کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامر کی وجہ سے دوسرے بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

عامر کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے باقی گیندبازوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بولر کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پارہی۔محمد آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی پابندی کے بعد کئی اچھے فاسٹ بولرز آئے، جنھوں نے پاکستان کو میچز جتوائے مگر حیران کن طور پر کوئی بھی ٹیم میں جگہ پکی نہ کرسکا، ان میں سے کچھ فاسٹ بولرز تو ایسے ہیں جنھیں یہی پتہ نہیں کہ وہ ٹیم میں ہیں بھی یا نہیں۔نئی گیند سے بلے بازوں کو چکرا دینے والے محمد آصف نے کہا کہ عامر کے علاوہ دیگرز بولرز کو بھی اتنا ہی اعتماد دیا جائے تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر ایشیا کپ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے جس کے بعد انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرکے کاکردگی اور اعتماد کی بحالی کے لئے ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دے دی۔ محمد عامر کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامر کی وجہ سے دوسرے بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے باقی گیندبازوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بولر کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پارہی۔محمد آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی پابندی کے بعد کئی اچھے فاسٹ بولرز آئے، جنھوں نے پاکستان کو میچز جتوائے مگر حیران کن طور پر کوئی بھی ٹیم میں جگہ پکی نہ کرسکا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…