جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کردی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

حیدآباد(آئی این پی) قومی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد شعیب ملک ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں۔ کسی بھی وقت انہیں والد بننے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مداح بے تابی سے ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں،اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سابق کپتان نے مداحوں کو مخاطب کرتے

ہوئے کہا ہے ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے سامنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے لیے سلیکشن کمیٹی 18 یا 19 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شعیب ملک نے ان میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…