اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناقص کاکردگی: محمد آصف کی عامر کیخلاف لب کشائی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سنہ 2010میں اسپاٹ فکسنگ کی زد میں آنے والے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد آصف بھی محمد عامر کے خلاف لب کشائی کرگئے۔محمد عامر کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامر کی وجہ سے دوسرے بولرز کو

مشکلات کا سامنا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے باقی گیندبازوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بولر کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پارہی۔محمد آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی پابندی کے بعد کئی اچھے فاسٹ بولرز آئے، جنھوں نے پاکستان کو میچز جتوائے مگر حیران کن طور پر کوئی بھی ٹیم میں جگہ پکی نہ کرسکا، ان میں سے کچھ فاسٹ بولرز تو ایسے ہیں جنھیں یہی پتہ نہیں کہ وہ ٹیم میں ہیں بھی یا نہیں۔نئی گیند سے بلے بازوں کو چکرا دینے والے محمد آصف نے کہا کہ عامر کے علاوہ دیگرز بولرز کو بھی اتنا ہی اعتماد دیا جائے تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر ایشیا کپ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تھے جس کے بعد انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرکے کاکردگی اور اعتماد کی بحالی کے لئے ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دے دی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…