بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کا مقصد لے کر میدان میں اتریں گے : اظہر علی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آئی این پی)قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے سینئر بلے بازاظہر علی نے کہا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح کا مقصد لے کر میدان میں اتریں گے،دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دینے کا دبا ؤپاکستان پر ہوگا،دبئی ٹیسٹ پر ہمارا کنٹرول تھا مگر پھر بھی ہم نہیں جیت پائیجسکا کریڈٹ آسٹریلوی ٹیم کو جاتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا۔

پاکستان یا آسٹریلیا میں سے کس پر دباؤ زیادہ ہوگا مگر چونکہ ہم ہوم سائیڈ ہیں اس لیے لوگ ہم سے فتح کی امیدیں باندھے ہوئے ہیں اس چیز کا دبا وتو بہرحال ہوگا۔اظہر کا کہنا تھا کہ جیسا کہا جاتا ہے کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لیے موزوں ہیں اس لیے ہمیں ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ہر میچ میں دبا ومختلف نوعیت کا ہوتا ہے، یہ ایک فیصلہ کن میچ ہے۔ ہوم ٹیم ہونے کے ناطے ہمیں اس میں کامیابی حاصل کرنا ہے، وہ اسی سوچ کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے، ہم مثبت کرکے کھیلیں گے اور امید کرتے ہیں کہ نتیجہ ہمارے ہی حق میں برآمد ہوگا۔ پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے کسی بھی چیز کیلیے تیار رہنا چاہیے، میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جوفیصلہ مینجمنٹ یا کپتان کرے میں اس پر عمل کروں۔دبئی ٹیسٹ کے حوالے سے اظہر کا کہنا تھا کہ میں یہ تو نہیں کہتا کہ ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں تاہم یہ درست ہے کہ کافی مایوسی ہوئی ہے، پورے میچ پر ہمارا کنٹرول تھا اور پھر بھی ہم نہیں جیت پائے یہ بدقسمتی کی بات ہے تاہم اس کا کریڈٹ آسٹریلوی ٹیم کو بھی جاتا ہے جنھوں نے بھرپور فائٹ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…