بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ : فخر زمان اور میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف شیخ زاید اسٹیڈیم ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دیئے جانے امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فخر زمان ایشیا کپ میں بری طرح ناکام ہوئے تھے جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر میر حمزہ پہلی بار پاکستان کے لیے انٹر نیشنل میچ کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے دبئی سے ابوظہبی پہنچ چکی ہے۔

فخر زمان پریکٹس کیلئے گراؤنڈ پہنچے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ سے قبل اتوار کو شیخ زاید اسٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کریگی۔ ذرائع کے مطابق زخمی امام الحق کی جگہ اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد حفیظ کریں گے جبکہ آؤٹ آف فارم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ لیں گے۔وہاب ریاض نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 11 اوورز میں 39 رنز اور دوسری اننگز میں16 اوورز میں 42 رنز دئیے تھے تاہمدونوں اننگز میں وہ وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔امام الحق نے پہلی اننگز میں76رنز بنائے تھے اور محمد حفیظ کے ساتھ پہلی وکٹ پر ریکارڈ205 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔دوسری اننگز میں امام الحق نے48 رنز بنائے تھے۔ 28سالہ فخر زمان پاکستان کی جانب سے23 ون ڈے اور22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ایشیا کپ میں فخر زمان ہانگ کانگ کے خلاف 24 اور بھارت کے خلاف 31 رنز بناسکے تھے۔ دو میچوں میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ ایشیا کپ کی ناکامی کے باوجود انتظامیہ فخر زمان کو ٹیم کے ساتھ رکھ رہی ہے۔26 سالہ میر حمزہ کا تعلق کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ سے ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ تاہم وہ 56 فرسٹ کلاس میچز میں 278 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔حسن علی اور فہیم اشرف کی موجودگی میں ٹیم انتظامیہ میر حمزہ کو اہمیت دے رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…