ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

خواتین کرکٹرز کی تربیت کے لیے غیرملکی کوچز بلانے کا فیصلہ

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کراچی میں قائم خواتین کرکٹ اکیڈمی کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے تجربہ کار کوچز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تنخواہ اور دیگر مراعات کا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد ستمبر تک کوچز کو بلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی کوچز کی بنیادی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ہارون رشید کی سربراہی میں ایسا نظام وضع کریں گے جس سے خواتین کرکٹرز کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان کرکٹ بور

ڈ نے کراچی کرکٹ اکیڈمی کو خواتین کھلاڑیوں کے لیے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور، ملتان، راولپنڈی اور پشاور میں بھی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے علیحدہ تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید پی سی بی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ گزشتہ دنوں ان سے انٹرنیشنل کرکٹ کا چارج واپس لے کر انہیں صرف ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔پی سی بی کے احکامات کے تحت اب انٹرنیشنل کرکٹ کے امور عثمان واہلہ انجام دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…