بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔پیشگوئی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بھی بارش کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ بعض پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے پہلے تازہ ترین موسمی صورتحال سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو بھی ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ماہرین کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی، تاہم بعض علاقوں میں شدید بارش معمولاتِ زندگی کو عارضی طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…