جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق عبداللہ طاہر کی نقل و حرکت جاننے کے لیے ملزمان نے مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا، مقتول کے ڈرائیور اصغر کو ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا گیا۔پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان کی ساتھی لڑکی نے ٹک ٹاک کے ذریعے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور سے پہلی بار رابطہ کیا، لڑکی ملزمہ نے قتل کے تقریباً 2ماہ قبل ڈرائیور سے پہلا رابطہ کیا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکی ڈرائیور اصغر کو ہنی ٹریپ کرنے کے بعد عبداللہ طاہر کی معلومات نکلوانے میں کامیاب رہی، واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال بھی ہوئی۔

ویڈیو کال میں ملزمان نے عبداللہ طاہر کی کلینک میں موجودگی اور سکیورٹی گارڈز ساتھ نہ ہونے کی تصدیق دی، اس وقت تک شوٹرز گرومانگٹ روڈ پر پہنچ چکے تھے جبکہ مقتول کی ریکی کے لیے ملزمان نے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔ سی سی ڈی پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جس میں ڈرائیور نے تفتیش میں ہنی ٹریپ ہونے کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے لیکن تاحال پولیس مرکزی شوٹر ارسلان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…