بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سعودی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران سے وابستہ مسلح گروہ مملکت کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں،

جس کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ انٹیلی جنس رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ عراقی ملیشیاؤں اور یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے، مبینہ طور پر پاسدارانِ انقلاب کی معاونت سے، حملے کیے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈرونز اور میزائلوں کی ممکنہ نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق تیل و گیس کی تنصیبات، بندرگاہیں اور ہوائی اڈے حساس مقامات میں شامل ہیں، جن کی سیکیورٹی مزید مضبوط کر دی گئی ہے۔سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر مملکت کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات کے باوجود ایران سمیت متعلقہ فریقوں کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار ہیں اور مذاکراتی عمل بھی جاری ہے، جس سے صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…