اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونا 2 ہزار 315 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔



















































