پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے ابتدائی فلکیاتی اندازہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات، چاند کی عمر اور دیگر سائنسی عوامل کے پیش نظر 13 اگست کو رویتِ ہلال متوقع نہیں۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو آنے کا امکان ہے۔ اسی تاریخ کو عید میلاد النبی ﷺ منائے جانے کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

ادارے کے مطابق 13 اگست کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی پیش گوئی ہے، جبکہ کراچی میں چاند شام 7 بج کر 40 منٹ پر غروب ہوگا، تاہم موجودہ فلکیاتی صورتحال کے باعث اس کی رویت کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام معلومات صرف فلکیاتی اندازوں پر مبنی ہیں۔ ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت، اسلامی مہینے کے آغاز اور عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…