اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،
جس کے بعد عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری میں معمولی ریلیف ملے گا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 8 اگست کے لیے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کی گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر قدرے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔



















































