منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے اہم دفاعی معاہدے پر بھارت نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نئی دہلی کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق پیش رفت کا علم ہے اور وہ اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکام تینوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی مزید پیش رفت سے میڈیا کو مناسب وقت پر آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے حال ہی میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک فریق کے خلاف ہونے والی جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو باہمی دفاعی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…