اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

datetime 27  جولائی  2018 |

کولمبو (این این آئی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم اگست، تیسرا ون ڈے 5 اگست، چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا

جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے ہاتھوں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، پروٹیز بلے باز سری لنکن سپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور اب ون ڈے سیریز میں ان کا امتحان ہو گا۔ مہمان پروٹیز ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…