جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

انٹرنیشنل کرکٹرز اور اسٹارز کی جانب سے بھی عمران خان کو مبارکباد

datetime 27  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر انٹرنیشنل کرکٹرز اور بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بہت خوشی کی بات ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان کپل دیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بہت خوشی کی بات ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے جا رہا ہے لہذا دعا ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ کے میدان میں وطن کیلئے کام کیا، اس سے بہتر پاکستان کی خدمت کریں اور ترقی سے ہمکنار کریں۔کپل دیو کا کہنا تھا کہ عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا اور اب بھی ہے اور اگر پاک۔بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوئے تو انہیں بے حد خوشی ہوگی۔انڈین پریمیر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کہا یہ میرا اعزاز ہے میں نے یہ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ان کی 22 برس کی محنت دیکھی ہے۔ بھارتی تبصرہ کار اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے بھی عمران خان کو اپنا کرکٹ ہیرو قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عمران بلند معیار ترتیب دینے کی مثال ہیں اور اس پر پہنچ رہے ہیں۔تبصرہ کار اور سابق انگلینڈ کرکٹر جیوفری بوائیکاٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کو زبردست کپتان اور کرکٹر قرار دیا اور انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہتر کام کریں گے ٗایسے ہی انگلینڈ کے ایک اور سابق کرکٹر مائیکل وان نے بھی عمران خان کی فتح کی خبر کو زبردست قرار دیا۔ویسٹ انڈیز کے تبصرہ کار اور سابق کرکٹر رافیل بشپ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں دل کی گہرائیوں سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی

اور کہا کہ سن کر فخر ہوا کہ ایک شاندار سابق کرکٹر ملک کی قیادت میں اہم کردار ادا کر سکے گا، میری دعا ہے کہ وہ دیانتداری اور مثال کے ساتھ قیادت کریں انشاء اللہ۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے خطاب کو خوب سراہا اور لکھا کہ آپ نے وہی کہا جو میں

گذشتہ دو دن سے پاک بھارت کے حوالے سے کہہ رہا تھا، میں امید کرتا ہوں کے آپ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…