اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے قومی کرکٹرزکی فہرست چیئرمین کو ارسال، احمد شہزاد کا نام شامل نہیں

datetime 21  جولائی  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے نئے سالانہ معاہدوں کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرکے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو منظوری کے لئے ارسال کردی ہے تاہم اس میں اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا نام شامل نہیں جو ڈوپنگ کے تنازع کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے ابھرنے والے پلیئرز حسین طلعت

اور آصف علی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث افتتاحی بیٹسمین احمد شہزاد کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ سینئر آل رانڈر محمد حفیظ کی درجہ بندی میں تبدیلی کا معاملہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بابراعظم کو پہلی مرتبہ اے کیٹگری میں شامل کیا جائے گا جبکہ فاسٹ بالر وہاب ریاض کو سی کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ارسال کی گئی فہرست میں سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ ، شعیب ملک ، اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ،حسن علی ، اسد شفیق، وہاب ریاض ، سمیع اسلم ، شان مسعود ، فخر زمان ، جنید خان ، شاداب خان ،عثمان صلاح الدین، امام الحق، آصف علی ، حسین طلعت، شاہین شاہ آ فریدی ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل اور عثمان شنواری کے نام شامل ہیں ۔ انجری کے شکار کھلاڑیوں پیسر رومان رئیس اور عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت ان کی فٹنس رپورٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمیٹی نے انڈر 19، پاکستان اے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…