پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقی حریف کے ہاتھوں شکست

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر محمد وسیم ملائیشیا میں ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ بہت قریبی فرق سے ہار گئے، جنوبی افریقا کے موروتی متھالین کوفاتح قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوالا لمپور میں ہونے والے ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے کے ابتدائی راؤنڈز میں موروتی متھالین اپنے حریف پاکستانی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔ فائٹ کے دوران دونوں باکسروں نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کئے ۔

فائٹ 12راؤنڈز پر مشتمل تھی ۔چھٹے راؤنڈ میں وسیم کے پنچز کے سامنے جنوبی افریقا کے باکسر کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن موروتی متھالین نے اگلے راؤنڈ میں وسیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔ تینوں ججوں نے 114، 113، 114 ، 113 اور 116 کے مقابلے میں 110 کے اسکور سے موروتی متھالین کو فاتح قرار دیا، محمد وسیم کو مسلسل 8 فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…