بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد نے پاکستانی ٹی 20ٹیم کو ناقابل تسخیر بنا دیا،جولائی2016سے اب تک گرین شرٹس نے26میچز کھیلے کتنے میں جیت مقدر بنی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سرفراز احمد نے پاکستانی ٹی 20ٹیم کو ناقابل تسخیر بنا دیا، جولائی2016سے اب تک گرین شرٹس نے26میچز میں22فتوحات سمیٹیں جب کہ بولرز نے 7کے قریب اوسط سے رنز دیے۔گزشتہ 2سال میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی کارکردگی میں خاصا تسلسل نظر آیا،اس کا کریڈٹ سرفراز احمد کی اعلیٰ قیادت کو بھی جاتا ہے، اسی بنا پرگرین شرٹس نے عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو عام طور پر ناقابل اعتبار فارمیٹ سمجھا جاتا ہے تاہم پاکستان نے اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولائی 2016 سے اب تک 26میچز میں 22فتوحات سمیٹی ہیں، ان میں بولرز نے بھی بھرپورکردار نبھایا،انھوں نے 7.03 کی اوسط سے رنز دیے، دیگر 11میں سے9ٹیموں نے فی اوور 8یا اس سے زائد رنز دئیے ہیں۔پاکستانی بولرز نے دیگر تمام ملکوں کی بانسبت بہترین اوسط 18.39کی اوسط سے وکٹیں اڑائیں، پہلے 6اوورز میں بولرز نے سب سے بہتر اکانومی ریٹ 6.50 سے اوورز اور 21.57کی اوسط سے شکار کیے۔دوسرے نمبر پر بھارت ہے، چھٹے سے 15ویں اوور تک اکانومی ریٹ 6.76کے ساتھ افغانستان کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے،درمیانی اوورز میں شاداب خان 28 وکٹوں کیساتھ سرفہرست ہیں،ہر طرح کی کنڈیشنز میں پاکستانی پیسرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے گذشتہ 2سال میں 7.26کے اکانومی ریٹ اور 21.36 کی اوسط سے 96وکٹیں اڑائیں۔اسپنرز نے 6.30 کے اکانومی ریٹ اور 18.77کی ایوریج سے 66 پلیئرز کو پویلین بھیجا،پیسرز نے فاسٹ بولرز پیدا کرنے کیلیے مشہور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اسپنرز افغانیوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ سرفراز احمد نے پاکستانی ٹی 20ٹیم کو ناقابل تسخیر بنا دیا، جولائی2016سے اب تک گرین شرٹس نے26میچز میں22فتوحات سمیٹیں جب کہ بولرز نے 7کے قریب اوسط سے رنز دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…